کیری ڈبہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اتوار 5 نومبر 2017 20:41

قصور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2017ء) بائی پاس رسولپورقصور کے قریب کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ، ورثاء کا بائی پاس پر آئے روز کے ٹریفک حادثات کے خلاف احتجاج۔

(جاری ہے)

نند کا تکیہ کا رہائشی محمد اکرم اپنی موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ رسول پور کے قریب سامنے سے آنیوالے کیری ڈبہ سے ٹکرکر گر گیا اور پیچھے سے آنیوالے ٹریکٹر کی زد میں آکر کچل کر جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محمد اکرم کے ورثاء کے روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر کے آئے روز کے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضائع کے خلاف ٹریفک ، ہائی پیٹرولنگ پولیس اور انتظامیہ کی لاپرواہی اور مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کیا تاہم ڈی ایس پی صدر سرکل قصور اکرام باجوہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں