قصور، ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت شر پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

اتوار 5 نومبر 2017 20:41

قصور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورذوالفقاراحمد نے کہا کہ آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں،کریمنلز کو پناہ گاہوں سے نکال کر ایک ایک جرم کا حساب لیا جائے گا کیونکہ مجرمانہ ذہنیت کے حامل ملزمان کسی معافی کے مستحق نہیں ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس دن رات محنت کررہی ہے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں جبکہ وقتاً فوقتاً سپیشل سنیپ چیکنگ کیلئے ایس او ایس ناکہ جات بھی لگائے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے چار مختلف مقامات پیال کلاں،کوٹلی رائے ابوبکر،ہرچوکی چونیاں اور بلوکی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ دو اشتہاریوں سمیت 6ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ اہم مقامات پر ایس او ایس ناکہ جات بھی لگائے گئے اور سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ،کیونکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں