وزیراعلیٰ پنجاب کے کٹے فربہ پروگرام کے تحت3لاکھ روپے مالیت کے چیک زمینداروں میں تقسیم

اتوار 5 نومبر 2017 15:40

قصور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے کٹے فربہ پروگرام کے تحت3لاکھ روپے مالیت کے چیک زمینداروں میں تقسیم کے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے کٹے فربہ پروگرام کے تحت کٹے پالنے والے لوگوں کو اعزازی رقم دینے کا اعلان کیاتھا جس کے تحت محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام ویٹرنری آفیسر سیدغلام حسین شاہ‘میونسپل کمیٹی کھڈیاں کے جنرل کونسلرصابرعلی بابرنے زمینداروں میں 3لاکھ روپے کے اعزازی چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر زمینداروں امانت علی‘ دیس محمد‘ملک محمد اسمعیل‘عبدالرحمن‘ نورمحمد‘ ثناء اللہ‘محمدثاقب وغیرہ کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے کٹے فربہ پروگرام کے تحت اعزازی رقوم کی تقسیم کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سکیم شہبازشریف کے عوام دوست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ شہبازشریف نے ہمیشہ زمینداروں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں جس پر ہم شہبازشریف کی عوام دوست پالیسیوں پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں