چہلم حضرت امام حسین ؓ پر ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر

اتوار 5 نومبر 2017 15:40

قصور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ ؓکے موقع پر تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کی تعلیمات پوری امت اسلامیہ کیلئے مشعل راہ ہے اور ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم انکے عظیم پیغام کو سمجھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا تا کہ کسی بھی قسم کی شرپسندی سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر تمام مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کرنے کے حوالے سے تمام وسائل بروائے کارلائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ اتحا د بین المسلمین کے فروغ کیلئے اپنا کر دارادا کریں اورچہلم حضرت امام حسین ؓ کے دوران بھائی چارے اور اتحاد و یگانگہت کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں