دھند کے باعث موٹر سائیکل ٹکرانے سے نوجوان جاںبحق ‘ دوسرا شدید زخمی

ہفتہ 4 نومبر 2017 21:57

قصور ۔04نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2017ء) گردونواح میں دھند کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق جھنڈوچوک پتوکی میں شدید دھند کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے جواں سالہ حیدر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا جبکہ کوٹ رادھاکیشن روڈ نند کا تکیہ کے قریب موٹرسائیکل سوار علی حسن دھند کے باعث آگے جانے والے ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گیا جس سے بری طرح زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور پہنچا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں