ڈی سی قصور کو ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ کی بریفنگ ‘ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے سخت اقدامات کا فیصلہ

ہفتہ 4 نومبر 2017 21:55

قصور ۔04نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس پٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام میونسپل کمیٹیز کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں کباڑ خانوں ، قبرستانوں اور ٹائر شاپس میں سویپنگ کے عمل کو یقینی بنائیں اور انہیں سپیشل فوکس کیا جائے اور ذمہ داران کیخلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں ۔

ویکٹر سرویلنس کا ڈیٹا دکھایا گیا اور بتایا گیا کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران تین گھروں کے چار کنٹینرز اور بارہ آئوٹ ڈور سائیٹس کے سولہ کنٹینرز سے لاروا ملا ہے ۔

(جاری ہے)

پچھلے دو ہفتوں کے دوران 22471سرگرمیاں انڈرائیڈ فون سے بھیجی گئی ہیں ۔ انڈرائیڈ فون یوزرز کو دیئے گئے نیٹ پیکج کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے ۔ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہوں نے 410نوٹسز جاری کئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نوٹسز جاری کرنے سے کچھ نہیں ہوگا اب ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر قصور نے بتایا کہ رورل ایریاز میں سرویلنس ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اب تمام الائیڈ محکمہ جات بھی آگاہی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے انچارجز بھی اب تحصیل لیول کی میں آتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں اور اس سلسلہ میں کسی غفلت ، لاپرواہی یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے کیونکہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی پھیلائو کیلئے ساز گار ہے اس لئے ان ایام میں باالخصوص جبکہ باقی ایام میں بالعموم خصوصی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر اور لاروا کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور لوگوں میں ڈینگی مچھر سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق شعور و آگاہی اجاگر کرنا ہوگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں