قصور، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، دو افراد شدید زخمی ہوگئے

ہفتہ 4 نومبر 2017 19:29

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2017ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار حیدر علی پتو کی سے اپنے گائوں کی جانب جا رہا تھا جب وہ جھنڈ چوک کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پتو کی لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں دم توڑ گیا ،اسی طرح قصور کوٹ رادھا کشن روڈ نند کا تکیہ کے قریب موٹر سائیکل سوار علی حسن اور اس کا ساتھی قصور کی جانب آ رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں