ملائشیا کے 9رکنی وفد کا دورہ قصور ‘میوزیم ‘دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒپر حاضری اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پر چم کشائی تقریب دیکھی

ہفتہ 4 نومبر 2017 19:07

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2017ء)ملائشیا کے 9رکنی وفد کا دورہ قصور ‘قصور میوزیم ‘دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒپر حاضری اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پر چم کشائی تقریب دیکھی ۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے 9رکنی وفد نے گزشتہ روز قصور کا دورہ کیا ۔ وفد نے اپنے دورے کے دوران قصور میوزیم میں رکھی گئی یادگاری چیزیں دیکھیں ۔

(جاری ہے)

دربار حضرت بابا بلھے شاہ پر حاضری دی اور گنڈا سنگھ بارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ۔

ملائیشین وفد کی قیادت ملائشیا کے معروف قانون دان جگا دیوند کر رہے تھے جبکہ وفد میں سویسا دیوی ، جعفری احمد ، نوہن کمار ، ڈاکٹر منیسن ‘سردار نوید حیدر اور دیگر شامل تھے ۔ وفد نے پاکستانی ثقافت اور باالخصوص پاکستانیوں کی روایتی مہمان نوازی کی بے حد تعریف کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں