قصور پولیس کا سر چ آپریشن ،9 خطرناک اشتہاریوں سمیت 19 ملزمان گرفتار

جمعہ 3 نومبر 2017 21:18

قصور۔3 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) قصور پولیس نے سر چ آپریشن میں 9 خطرناک اشتہاریوں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمد نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات اورآر پی اوشیخوپورہ ریجن کی زیر نگرانی ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے بارے سپیشل مہم کا آغازکر رکھا ہے ،اس سلسلہ میں قصور پولیس نے ضلع بھر کے 4مختلف مقامات پیال کلاں،دفتوہ،غلہ منڈی الہٰ آباداور پرناواں میں گرینڈسرچ آپریشن کئے جس میں تھانہ جات ،ایلیٹ اور محافظ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ،تمام سر چ آپریشن کیلئے دو پارٹیاں انر کارڈن اور آئوٹر کارڈن تشکیل دی گئیں ،سر چ آپریشن کے دوران کل90گھروں کو چیک اور150 کے قریب افراد سے پوچھ گچھ جبکہ متعدد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ویری فیکیشن بھی کی گئی،سر چ آپریشن کے دوران9خطرناک اشتہاریوں سمیت 19ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات 130لیٹر شراب ،دو کلو گرام چرس، ناجائز اسلحہ دوپسٹل اور پمپ ایکشن برآمدکئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں