چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

پولیو مہم 20نومبر سے شروع ہو گی ‘پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 10ہزار 245بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے

جمعہ 3 نومبر 2017 17:40

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میںپولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈی ایچ او ‘ڈبلیو ایچ کے نمائندے ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ‘ڈی ڈی ایچ اوز ‘صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ‘صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور‘پولیس ‘ایجو کیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد نے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 20نومبر سے 22نومبر 2017ء تک منعقد ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ10ہزار 245بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر1371ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ جن میں 1189موبائل ٹیمیں ‘125فکسڈ ‘57ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 249ایریا انچارجز ہیں جو ان ٹیموں کی نگرانی کرینگے ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران کو حکم دیا کہ ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور انسداد پولیو مہم کو ایک مشن سمجھتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں