حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،محمد ندیم یعقوب سیٹھی

جمعہ 3 نومبر 2017 12:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دورِاقتدارمیں پاکستان نے ترقی کی جن منازل کو طے کیا اس کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کریگی ،ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس کیلئے ہمارے قائدین دن رات کوشاں ہیں ‘انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنی شاندارکارکردگی کی بنا ء پر آئند ہ انتخابات میں کامیاب ہو گی اور عوام کی خدمت کا مشن جاری و ساری رکھے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں