ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی

جمعرات 2 نومبر 2017 22:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) قصور اور نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سرائے مغل کے علاقہ پڈھانی کے قریب روڈ بریکر سے موٹرسائیکل ٹکرا کر گر گئی جس کے نتیجہ میں عمران زخمی اور اسکی بیوی شازیہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی اور فیروز پور روڈ پکی حویلی کے قریب تیز رفتار ٹرک آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گیا جس سے ٹرک کا ڈرائیور صابر علی شدید زخمی ہو گیا جبکہ الہ آباد کے علاقہ ببر کھائی کے قریب موٹرسائیکل سوار عبدلمجید نا معلوم گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں