قصور پولیس کا سرچ آپریشن، 5ریکارڈ یافتہ افراد گرفتار

جمعرات 2 نومبر 2017 20:31

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا سرہالی خورد میں سرچ آپریشن، 5ریکارڈ یافتہ افراد گرفتار، سرچ آپریشن کے دوران50 گھروںکی تلاشی ، 115فراد کی بائیومیٹرک ویری فیگشن کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکے حکم پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد افضل محمود ڈوگر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواحی گائوں سرہالی خورد کے سرچ آپریشن کے دوران 50گھروں کو چیک کیا گیا، 115افراد کی بائیومیٹرک ویری فیگشن کی گئی،سر چ آپریشن کے دوران پانچ ریکارڈ یافتہ افراد جن میں ظفر حسین عرف ٹیٹو،رشید عرف جن، تنویر عرف معراج وغیرہ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی، اس موقع پر ایس ایچ او افضل محمود ڈوگر نے کہا کہ ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کی زیر نگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں