چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظا مات مکمل کر لیے گئے،ڈی پی او قصور

جمعرات 2 نومبر 2017 20:31

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) ڈی پی او قصورذوالفقاراحمد نے بتایا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظا مات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ(20،21اور22 صفر(پرضلع بھر میں10جلوس اور4مجالس ہوں گی جن کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئی300سے زائد پولیس افسران واہلکاران اور پولیس قومی رضاکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکل افسران،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقہ میں تمام مشکوک افراد پر کڑی نگرانی کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جلو سوںکے روٹس کی چیکنگ بذریعہ سنیفر ڈاگ اور ٹیکنیکل آلات سے کروائی جائے گی جبکہ جلو س میں داخلہ کیلئے دو سے تین لیئر ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

زائرین کی چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر کی جائے گی تمام سکیورٹی پر مامور اہلکاران دوران ڈیوٹی مخصوص کارڈز آویزاں کریں گے انہوں نے مزیدکہا کہ جلوس و مجلس کے دوران گلیوں ،بازاروں کو بیرئیر ،خاردار تاروں اور قنا توں سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا ۔ مجلس و جلوس کے دوران چھتوں پرمسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔ اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جارہے ہیں ایلیٹ فورس کے جوان جلوسوں کے آگے اور پیچھے سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے جبکہ تھانہ جات کی گاڑیاں اپنے اپنے علاقوں میں گشت کریں گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں