بچوں کو اپنی دیکھ بھال کے اقدامات سے آگاہی دلا کر انہیں معاشرے کا اہم رکن بنایا جا سکتا ہے ‘تعلیمی اداروں کے اساتذہ بچوں کو اپنے تحفظ کے اقدامات بارے آگاہی دیں‘چائلڈ پروٹیکشن آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ودیگر مقررین کا خطاب

جمعرات 2 نومبر 2017 18:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) بچوں کو اپنی دیکھ بھال کے اقدامات سے آگاہی دلا کر انہیں معاشرے کا اہم رکن بنایا جا سکتا ہے ‘تعلیمی اداروں کے سربراہ و اساتذہ بچوں کو اپنے تحفظ کے اقدامات بارے آگاہی دیںاور ان میں تشدد کی مختلف صورتوں کو سمجھنے کا احساس پیدا کریں تا کہ انفرادی و اجتماعی تشدد کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی حکومت اورگڈ تھنکرز آرگنائزیشن کے تعاون سے مقررین نے چائلڈ پروٹیکشن و بچوں کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے حوالے سے سرکاری سکولوں کے سربراہان و اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرچوہدری عبدالواحد ‘سائیکالوجسٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ عاصمہ جبیں ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکبر رضا ‘گڈ تھنکر آرگنائز یشن کے صدر وقاص عابد اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تحفظ اور نگرانی کے ماحول میں پرورش بچوں کی عمومی نشوونما بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ بچوں کا استحصال کرنے ‘گالی گلوچ کرنے یا انہیں نظر انداز کرنے سے انکی ذہنی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ بچے کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اسے بااختیار بنایا جائے اور عزت دی جائے اس طرح وہ اپنی مسلسل پھلتی پھولتی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ذاتی زندگی کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں معاون و مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔ اساتذہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ بچوں میں تشدد کی مختلف صورتوں کو سمجھنے کا احساس پیدا کریں تا کہ وہ اپنے خلاف ہونیوالے انفرادی و اجتماعی تشدد کی روک تھام کر سکیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں