قصور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، عدالتی مفروران سمیت 723 گرفتار

جمعرات 2 نومبر 2017 10:30

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) پولیس نے ماہ اکتوبر کے دوران373 خطرناک مجرمان اشتہاریوںاور عدالتی مفروران سمیت 723جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ،ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کی خصوصی ہدایات پر ماہ اکتوبر کے دوران قتل، ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب250 خطرناک اشتہاری اور123عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں34 اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیںجبکہ8 خطرناک ڈکیت گینگز میں ملوث 30 خطرناک ڈاکوئوں کو گرفتا کر کے ملزمان کے قبضہ سے 30 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔

جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران320 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سی158ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 54کلو گرام چرس،2095 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ 162 جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 9 رائفل ،55 بندوق،107پسٹل،7ریوالور،2کاربین ،ایککلاشنکوف اور8 میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں