اکتوبر میں 1647 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122

جمعرات 2 نومبر 2017 10:30

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور، ڈاکٹرفرزند علی نے قصور میں ریسکیو 1122کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیاجس کا مقصد ایمرجنسی ریسپانس کے لیے بہتر ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قصورنے اکتوبر کے مہینے میں1222 ریسکیو آپریشنز میں1647ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا جن میں سے 477افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی جبکہ 30 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے جبکہ1140 افرادکوابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا، اس دوران سروس نے اپنا سات منٹ سے کم اوسط ریکارڈ ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اکتوبرکے مہینے میں قصورمیں آگ کے 23حادثات میں بروقت کارروائی اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچا یا گیا جس سے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہوا۔اس کے علا وہ وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہبا ز شریف کی ہد ا یت کے مطا بق عو ا م ا لنا س کو بہتر میڈیکل سہو لیا ت ا و ر مفت ایمبو لینس سروس کے تحت ضلع قصور میں ریسکیو 1122 نے اکتوبرکے مہینے میں کل686 مریضوں کو لا ہور کے مختلف ہسپتا لو ں میں مفت منتقل کیا ۔ جس سے مر یضو ں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر ہو ئیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں