حکومت کا مشن عوام کی خدمت ہے، حاجی نعیم صفدر انصاری

جمعرات 2 نومبر 2017 10:30

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) حکومت کا مشن عوام کی خدمت کرناہے اورہم عوام سے کئے وعدے وفا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدرانصاری نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوا‘ (ن)لیگ کا ایجنڈاعوام کی خدمت ہے، اسی مشن کے تحت مسلم لیگ (ن)ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں