قصور، ٹریفک حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

بدھ 1 نومبر 2017 12:36

قصور۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) قصور کے نواح پکی حویلی کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں ایک شخض جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منظوراورمشتاق موٹر سائیکل پر سوارہوکر لاہور سے قصورکی طرف آرہے تھے کہ موٹرسائیکل کی لائٹ خراب ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل آگے جانے والی گدھاگاڑی سے ٹکرا گئی جس سے منظوراحمد موقع پر جاں بحق اور مشتاق شدیدزخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصور پہنچادیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں