ڈی پی او قصور کا سٹی چونیاں اورکنگن پور کے تھا نوںکا دورہ

بدھ 1 نومبر 2017 12:36

قصور۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء)ڈی پی او قصور ذوالفقاراحمد نے دو تھانوں سٹی چونیاں اورکنگن پورکا اچانک دورہ اور ریکارڈ کی انسپکشن کی، جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا بھی جا ئزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی نا جا ئز حراست، اخفا ء جرم،تاخیر سے اندراج مقدمہ اور جھو ٹے مقدمہ کا اندراج قطعاً بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا ۔

مجرما ن اشتہاری ،پولیس اور شہریوں دونوں کے دشمن ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔منشیات فروشوں ،جواء اور قحبہ خانو ں کیخلاف سخت ترین کریک ڈائون کریں‘ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پولیس افسر نے طمع نفسانی کی خاطر کسی مقدمہ کی تفتیش میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی کی کوشش بھی کی تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس مو قع پر انہوں نے افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی ایمانداری کیساتھ سرانجام دیں کیونکہ ایماندار پولیس افسران کو ہی عوام سے عزت ملے گی اور عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیا ر رہیں شہریوں کوتحفظ اور انصاف فراہم کریں جو ان کا حق ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ میں آنے والے سائلین سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان بھروسہ کاایک مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی چونیاں اشفاق حسین کاظمی اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں