قصور ،موٹر سائیکل پھاٹک سے ٹکرا جانے سے خاتون جاں بحق ،خاوند شدید زخمی ہو گیا

منگل 31 اکتوبر 2017 21:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) ریلوے پھاٹک بائی پاس قصور کے قریب موٹر سائیکل پھاٹک سے ٹکرا جانے سے خاتون جاں بحق اور اس کا خاوند شدید زخمی ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار محدم اسحاق اپنی زوجہ رفعیہ بی بی کو لیکر گائوں کی جانب جا رہا تھا کہ جب وہ بائی پاس ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچا تو تیز رفتار ہونے کے باعث اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ریلوے پھاٹک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے اور رفعیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی ،محمد اسحاق کو شدید حالت کے پیش نر جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں