قصور میں بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری،

480 میٹرکاٹ دیئے، 100 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

منگل 31 اکتوبر 2017 11:34

قصور۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2017ء) ایس ای سرکل لیسکو نذیراحمد خاں لودھی کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم میں ایکسین سٹی جمشیدزمان کی زیرنگرانی تشکیل دی جانیوالی چھاپہ مار ٹیموں نے دوروزکے اندر گرینڈآپریشن کرکے 480 سے زائدمیٹرکاٹ دیئے اور 100سے زائد بجلی چوروں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹی لیسکوڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ ایکسین سٹی جمشیدزمان نے سب ڈویژنز لیسکو سول ایریا‘ سٹی‘ بلھے شاہ اور مصطفی آبادللیانی کے ایس ڈی اوز اورعملہ نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے اور میٹر ریورس کرکے بجلی کی چوری کے مرتکب ہونیوالے 480سے زائدمیٹر پکڑلئے۔ ترجمان نے مزیدبتایا کہ پکڑے جانیوالے بجلی چوروں کو30لاکھ سے زائدکے ڈیٹکشن بلزڈالے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں