قصورکے گائوں دیناناتھ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل جلد ہوجائے گی، رانامحمدحیات خاں

منگل 31 اکتوبر 2017 11:34

قصور۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2017ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے کہا ہے کہ نواحی گائوں دیناناتھ اور گردونواح میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کی تکمیل بہت جلد مکمل ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

دینا ناتھ کے 400گھروں میں بجلی کی فراہمی کیلئے کھمبوں کی تنصیب کا کام ایک ماہ میں شروع کردیاجائے گا،جہاں بجلی کے کھمبے نصب نہیں ہوسکیں گے وہاں فورکور تار لگا کر 200KV کے ٹرانسفارمر لگا دیئے جائینگے‘جن گھروں میں سوئی گیس کی فراہمی نہیں ہورہی وہاں بھی نہ صرف سوئی گیس فراہم کردی جائیگی بلکہ بقیہ تمام تعمیروترقیاتی کام بھی جلدمکمل کردیئے جائینگے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دینا ناتھ مغل برادری کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں شفاف اور تیزرفتار منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں‘اس موقع پرپارٹی ورکروں‘ اہل علاقہ کے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں