پولیس نے کارروائی کرکے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 19:08

قصور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2017ء) پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرکے دو کلو گرام سے زیادہ مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

قصور تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ کوٹ میر باز خاں میں خفیہ اطلاع پر اے ایس آئی نبیل احمد نے چھاپہ مارکر فاطمہ بی بی عرف نائلہ سے 1750گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ بھوئے آصل میں ایس آئی ارشاد نے چھاپہ مار کرملزم اشفاق سے 540گرام چرس برآمد کر لی ۔مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں