سکیورٹی کے انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 12:02

قصور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2017ء) ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمد نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی کے انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،ضلعی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ضلع میں متحرک ڈکیت گینگز کو ٹریس کرلیا گیاہے جن کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں،جودن رات کام کررہی ہیں اورجلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اور اتحاد و اتفاق کی قابل رشک صورتحال تھی یہی معیار چہلم حضرت امام حسین ؓ کی مجالس وجلوسوں اور جشن عیدمیلادالنبیﷺکی مقدس محافل اور جلوسوں میں برقرار رکھا جائے گا،اس سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے شہری پولیس کا بھرپور ساتھ دیں، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں فوری پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ضلع قصور کو امن کاگہوارہ بنایا جا سکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں