حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دے رہی ہے، رانا سکندرحیات خاں

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 12:02

قصور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2017ء) چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات خاں نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ذاتی کوششوں اور کاوشوں سے تعلیم کو عام کرنے میں جونمایاں طورپر پیش رفت کی گئی ہے آج ان کے ثمرات عوام کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرح ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگنٹی پبلک ہائی سکول قصورمیں میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوںمیں جو تعلیمی معیارمیں اضافہ ہواہے اس کا تمام تر کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتاہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی اولین ترجیح دے رہی ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی تعلیمی کاوشیں قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ سکول ہذا کے پرنسپل طاہر چوہدری ایک پسماندہ علاقے میں عرصہ بارہ سال سے تعلیم کی شمع کو روشن کئے ہوئے ہیں جس پر سکول انتظامیہ اور انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی قصورحاجی ایازاحمدخاں‘مرزانسیم الحسن ایڈووکیٹ‘خاورمسعود‘حبیب الرحمن ایڈووکیٹ‘پرنسپل طاہرچوہدری‘ وائس پرنسپل احمدشہباز‘علی طاہرنے بھی خطاب کیا۔تقریب میں صحافیوں‘طلباء وطالبات کے والدین‘سماجی‘مذہبی‘وکلاء شخصیات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں