ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر قصورکی ریکارڈ ٹیکس وصولی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 14:17

قصور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2017ء) سیکرٹری ایکسائزاینڈٹیکسیشن وڈائریکٹرجنرل ایکسائز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر قصور رانا اسدعلی خان اورعملہ نے ضلع قصورمیں اکتوبر کے دوران موٹرٹیکس کی مدمیں 1کروڑ30 لاکھ ‘پراپرٹی ٹیکس کی وصولی 7 کروڑ50 لاکھ اورپروفیشنل ٹیکس کی مدمیں 52 لاکھ سے زائد کی رقم کی وصولی کرکے سابقہ سالوں سے زائد کا ریکارڈ کی ریکوری کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈسٹرکٹ قصورکے ترجمان نے مقامی صحافیوں کو ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسررانا ارشدعلی خان کی زیرنگرانی تشکیل دی جانیوالی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران بغیرنمبری غیرقانونی پلیٹس ڈیفالٹرگاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ضلع بھرکے مختلف تھانوں میں بندکردیا اور اب ہرہفتہ محکمہ ایکسائز اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں جنرل ہولڈ اپ کررہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائینگے‘بغیرنمبری غیرقانونی نمبرپلیٹس ‘ڈیفالٹرگاڑیوں اورپراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں