قصور، ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 14:17

قصور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2017ء) قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میںدو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کرانی والا چوک کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں موٹرسائیکل سوار یونس نا می شخص جاں بحق اور اس کے ساتھی رشید، ساجد اور بلال زخمی ہو گئے جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے جبکہ ملتان روڈ بھگیانہ کلاں کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ٹکر کی وجہ سے 40 سالہ محمد حسین نا می شخص سڑک کنارے کھڑے درخت سے ٹکرا کرجاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں