ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کا شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس کا دورہ ‘کھیلوں کے تمام گرائونڈ ز اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

نوتعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس قصور کے عوام کیلئے موجودہ حکومت کا بہترین تحفہ ہے ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر

جمعرات 26 اکتوبر 2017 18:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس کا دورہ ‘کھیلوں کے تمام گرائونڈ ز اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ کھیم کرن روڈ پر نوتعمیر شدہ شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور کرکٹ گرائونڈ ، فٹبال ،ہاکی گرائونڈ ز میں تمام سہولیات کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوتعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس قصور کے عوام کیلئے موجودہ حکومت کا بہترین تحفہ ہے جس سے نہ صرف قصور بلکہ گردونواح کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔

(جاری ہے)

اس جدید ترین سپورٹس کمپلیکس میں ہاکی ‘فٹبال ‘کرکٹ اور کبڈی کے اسٹیڈیم تعمیر کئے گئے ہیں جہاں مختلف کھیلوں کی جدید ترین سہولیات میسر آئینگی ۔

انہوں نے کہا کہ جلد اس اسٹیڈیم کو ملک اور غیر ملکی ٹیموں کیلئے کھول دیا جائیگا اور یہاں انٹر نیشنل لیول کے مقابلہ جات منعقد کروائے جائینگے ۔ انہوں نے اس موقع پر اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جاری کام کو جلد از جلد مکمل کرنے اور فلڈ لائٹس لگانے کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر عوام الناس کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے سینٹر کی کارکردگی بارے دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ یہاں آنے والے تمام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں