ملک و قوم کی ترقی ہماراایجنڈاہے ، ملک احمدسعیدخاں

جمعرات 26 اکتوبر 2017 11:21

قصور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2017ء)ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی اورعوام کا معیارِ زندگی بلند کرنا مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈاہے ،حکومت مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاں نے پریس کلب قصورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ حکومت نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ملک میں دہشت گردی پر قابوپایاہے ۔ملکی معیشت بہت بہترہورہی ہے انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) آئندہ بھی حکومت بناکر ملکی تعمیروترقی کا مشن جاری رکھے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں