ٹریفک قوانین پر عمل کرکے قیمتی جانوں کوبچایاجاسکتاہے ‘شبیراحمد

جمعرات 26 اکتوبر 2017 11:21

قصور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2017ء) دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے قیمتی جانوں کوبچایاجاسکتاہے ۔اوورسپیڈ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ بھیڑوال شبیراحمد نے لگائے گئے ٹریفک آگاہی کیمپ میں صحافیوں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور میڈم نویدہ حمیدکی خصوصی ہدایت پر ٹریفک آگاہی کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں مسافروں‘ ٹرانسپورٹروں اور سکول‘ کالجز کے سٹوڈنٹس کو بریفنگ دی جارہی ہے کہ دوران ڈرائیونگ ون وے کی خلاف ورزی ‘اوورسپیڈ اورموبائل فون سنناآپ کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتاہے چنانچہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایاجاسکتاہے ،آگاہی کیمپ میں موٹرسائیکلوں‘ کاروں‘ ٹریکٹرٹرالیوں‘ بسوں کے ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس کا استعمال‘ٹریفک قوانین کی پابندی ‘دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے نقصانات ‘اوورسپیڈاور ون وے کی خلاف ورزی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں