قصور،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون

جمعرات 26 اکتوبر 2017 11:21

قصور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2017ء) الہ آباد ویسٹ سب ڈویژن لیسکو کا ایس ای قصور اور ایکسین چونیاں کے خصوصی احکامات پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اینٹوں کے 2بھٹوں سمیت سینکڑوں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑلئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین چونیاں احمدشہزادنے بتایا کہ لیسکوآپریشن میں ایک ماہ کے دوران سینکڑوں بجلی چورپکڑے گئے بعض کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے اورلاکھوں رو پے کی ریکوری کی گئی۔انہوں نے مزیدکہا کہ بجلی چوروںکے خلاف ہرصورت کارروائی ہوگی اورمحکمانہ بقایاجات جمع کروانے پر انکی بجلی بحال کی جائے گی اور بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز لیسکو کا آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں