قصور پریس کلب کے بانی محمد اشرف واہلہ کی یاد میں تقریب کا انعقاد

پیر 23 اکتوبر 2017 10:50

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پریس کلب قصورکے بانی و ڈسٹرکٹ رپورٹر اے پی پی قصور محمداشرف واہلہ مرحوم نے پوری زندگی اپنی قلم سے جہاد کیا اور شہری مسائل وغریب شہریوں کی آواز بنے ، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے مرتے نہیں بلکہ وہ قیامت تک امر ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار صدر پریس کلب قصور حاجی محمدشریف مہر کی زیرصدارت محمداشرف واہلہ(مرحوم)کی یاد میں منعقدہ "محفل نعت "کے شرکا ء سے خطیب پاکستان مفتی محمد نعیم جاوید نوری نے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہورریجن عدنان ارشداولکھ ، پارلیمانی سیکرٹری محکمہ مواصلات پنجاب وایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری،جنرل سیکرٹری پر یس کلب طارق محمود جٹ ،ڈپٹی دائریکٹر قصور ،ایس پی انویسٹی گیشن امجدقریشی ،ڈی ایس پی صدر مرزاعارف رشید، یونین کونسلز کے چیئرمین ،میونسپل کمیٹی کے کونسلرز ،پریس کلب کے ممبران سمیت شہریوں ،وکلاء سماجی مذہبی شخصیات نے شرکت کی،آخر میں اراکین پریس کلب میں دوٹکٹ عمرہ بمعہ پیکج بذریعہ قرعہ اندازی نکالے گئے جو مہرمحمداشفاق اورمحمدحفیظ کھوکھر کے نکلے ، مہرمحمداشفاق نے اپنا ٹکٹ محمداشرف واہلہ مرحوم کی بیوہ کودینے کا اعلان کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں