آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی ہوگی، رانا محمد اسحاق

پیر 23 اکتوبر 2017 10:50

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق نے کہاہے کہ عوام کی مشکلات کے حل کیلئے پنجاب حکومت دن رات کوشاں ہیں جس کی وجہ سے آج پنجاب میں گرینڈ منصوبے مکمل ہورہے ہیں اور عوام کا بڑھتاہوا اعتماد حکومت کو حوصلہ دے رہا ہے اسلئے 2018ء کی حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتوکی بارمیں مسلم لیگ(ن)لائرونگ چیمبرزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمودانور چوہدری‘ سٹی صدر مسلم لیگ (ن) پرویزاقبال بٹ‘کونسلرزسعیدطاہر‘محمدمدثر‘ملک عاشق ،پارٹی ورکرزاوروکلاء بھی موجودتھے، رانا محمداسحاق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیاہے کیونکہ محمدنوازشریف نے بے داغ سیاست کی ہے جس کی انہیں سزا دی جارہی ہے‘صدر مسلم لیگ نوازکا قصوریہی ہے کہ انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اسی لئے مخالفین کوملکی ترقی ہضم نہیں ہورہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ دورمیں حکومت نے دن رات ایک کرکے توانائی بحران اور دہشت گردی کاخاتمہ‘کراچی کی روشنیاں واپس، سی پیک منصوبے اور ملکی ترقی و خوشحالی کی منزلیں طے، عوام مخالفوں کو ثابت کردیں گے کہ ہمارا لیڈر نوازشریف ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں