قصور میں خستہ حال دیوار گرنے سے 2بچے جاں بحق ‘ ایک شدیدزخمی

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:10

قصور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) بستی لال شاہ قصورمیں خستہ حال دیوار گرنے سے 2بچے جاں بحق ‘1شدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق بستی لال شاہ دربار باباسہارے رب کے مین گیٹ کے قریب 12سالہ رفاقت اور 11سالہ فہداوراسکا ساتھی تینوں کھیل رہے تھے کہ اس دوران گیٹ سے گزرتے وقت خستہ حال دیوار ان کے اوپر آگری جس کے نتیجہ میں وہ تینوں ملبے تلے آگئے جنہیں علاقہ کے لوگوں نے نکال کر ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچایاجہاں 12 سالہ رفاقت اور 11سالہ فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ان کاساتھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں