قصور میں ڈاکو شہری کے گھر سے لا کھوںروپے کی نقدی و طلائی زیورات لے اڑے

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:10

قصور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء)کوٹ حاجی محمدرمضان بشمولہ نور پورجٹاں کے رہائشی سابق کونسلر اور زمیندارڈاکٹر محمدرمضان کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران16مسلح ڈاکو اہلخانہ اور ملازمین کو یرغمال بناکر تشددکرتے ہوئے 24تولے طلائی زیورات ‘95ہزار روپے کی نقدی‘تین قیمتی موبائل اور دو گھڑیوں کے علاوہ لائسنسی دورائفلیں‘ پمپ ایکشن بندوق و دیگر اشیاء ہتھیاکر اہلخانہ کو کمروں میں بندکرکے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گزشتہ رات9بجے کے قریب مذکورہ مسلح ڈاکوئوں نے دیواریںپھلانگ کر پہلے دو ملازموں امین اور انور جوحویلی مویشیاں میں سوئے ہوئے تھے انہیں اسلحہ کے زورپر اٹھایا اورتشددکا نشانہ بناتے ہوئے یرغمال بنالیا پھر ان ہی کے ذریعے آوازیں دلواکر ڈاکٹر محمدرمضان کے بیٹے شرافت کے کمروںکے دروازے کھلوائے گھرکی تمام فیملی کو ایک کمرے میں بندکردیا متعددڈاکوان پر پہرہ دیتے رہے دیگرساتھی ڈاکوگھرکی تلاشی لیکر مذکورہ سامان نقدی‘گھڑیاں‘ زیورات و دیگر اشیاء چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ صدرچونیاں اطلاع ملنے پر جائے واردات پر پہنچی اور کھوجیوں کے ذریعے واردات کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں