2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) دوبارہ برسراقتدارآئے گی‘حاجی نعیم صفدر انصاری

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:10

قصور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) 2018ء کے الیکشن میں بھی عوامی طاقت سے مسلم لیگ (ن) دوبارہ برسراقتدارآئے گی‘مسلم لیگ (ن) واحدسیاسی جماعت ہے جس کے ہر دور میں ملک میں ترقی ہوئی‘موجودہ دورمیں مسلم لیگ (ن) کو بہت سے بحرانوں کا سامنا کرناپڑا لیکن محمدنوازشریف نے اپنی مدبرانہ سوچ سے ملک کو لوڈشیڈنگ‘دہشت گردی سمیت دیگر بحرانوں سے نکالااورترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے گزشتہ رات ایک تقریب میں پارٹی ورکروں اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی اپنے قائد محمدنوازشریف کی سربراہی میں متحدہے ‘ نوازشریف‘قائداعظم کے بعدملکی تاریخ کے مقبول ترین اور ہردلعزیزعوامی لیڈرہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات میں فیصلے کئے‘نوازشریف کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں