عوام الناس کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے‘ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر

اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ افسران ان ڈور اور آئوٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں ‘غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی یا غلط معلومات فراہم کرنے والی ٹیموں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا‘ڈینگی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے کہا ہے کہ عوام الناس کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے‘حالیہ موسم میں ڈینگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے تمام متعلقہ ادارے چوکس ہو کر کام کریں ‘تمام چیف آفیسر ز میونسپل کمیٹیز اپنی اپنی حدود میں ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں اور اپنی رپورٹ ڈینگی سیل کو بروقت دیں ‘اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ افسران ان ڈور اور آئوٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں اور غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی یا غلط معلومات فراہم کرنے والی ٹیموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

فیکٹریوں اور ٹینریز میں ڈینگی سرویلنس کے عمل کو رواں ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈینگی تداک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شر کت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصو ر نے مختلف محکموں کی کارکردگی کو سراہا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسی تسلسل اور لگن کیساتھ ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری رکھیں تا کہ اس موذی مرض سے مکمل طور پر محفوظ رہا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے بہت سود مند اور مناسب ہے اس لئے ہم سب کو مزید محنت اور توجہ سے نہ صرف کام کرنا ہوگا بلکہ عوام الناس میں بھی ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی پیدا کرنا ہوگی ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں اور ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کو کائونٹر چیک کیا جائے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ جعلی اور غلط معلومات دینے والے افسران اور ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔ڈپٹی کمشنر نے فیکٹری ایریاز اور ٹینریز میں ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو فوکس کرنے کی ہدایت کی ۔اسی طرح انہوں نے دیہاتی علاقوں میں موجود ہارٹس سپارٹس ،قبرستانوں اور نرسریوں میں ڈینگی سرویلنس کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں