ْ نوازشریف نے اپنے دورِ اقتدارمیں ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیاہے ، میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:25

قصور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) 2018ء کے انتخابات میں ملک بھرمیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صرف شیر دھاڑے گا اور محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک اسی طرح ترقی کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے ایک تقریب میں پارٹی ورکروں اور میڈیاکے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہروں کی سیاست دفن ہوچکی ہے اور مہروں کا دورختم ہوگیاہے ‘مخالفین کی سیاست نوازشریف کا نام لئے بغیر آگے نہیں بڑھتی‘نوازشریف اقتدارمیں آتے ہیں تو سڑکیں بنتی ہیں‘ موٹروے بنتی ہیں‘ ملک سے اندھیرے ختم ہوتے ہیں‘گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوتی ہے اور ملک و قوم کی فلاح کیلئے بے شمار میگاپراجیکٹس لگتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ محمد نوازشریف ترقی کے ضامن ہیں‘نوازشریف کو جب سازشیں کرکے اقتدار میں ہٹایاجاتاہے تو ترقی یافتہ پاکستان دے کر جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ محمد نوازشریف نے ہمیشہ اپنے دورِ اقتدارمیں ملک وقوم کی خدمت اورملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں