قصور، اسی سالہ بیوہ بوڑھی والدہ کے سامنے ظالموں نے اس کے پاگل بیٹے کو ڈنڈوںسے مارمارکر بے ہوش کردیا

لخت جگر کو چھڑانے کیلئے آگے بڑھنے پر معمر بیوہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر بازو توڑ ڈالا ، متاثرہ خاتون کا وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:33

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) اسی سالہ بیوہ بوڑھی والدہ کے سامنے ظالموں نے اس کے پاگل بیٹے کو ڈنڈوںسے مارمارکر بے ہوش کردیا۔ جب ماں اپنے لخت جگر کو چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو اس کو بھی تشددکرکے بازوتوڑ دیا۔بوڑی بیگم بی بی جب تھانہ صدر پہنچی تو اے ایس آئی محمدارشاد نے ہسپتال سے مرہم پٹی لگواکر فارغ کردیا۔

میڈیکل کے کاغذ بھی مخالفین سے بھاری رقم لیکر غائب کردیئے ۔معمر خاتون بیگم بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب کادروازہ کھٹکھٹادیا۔ تفصیلات کے مطابق حاجی گگن تھانہ صدر کے علاقے میں ضعیف العمربیگم بی بی ایک کرایہ کے مکان میں رہائش پذیرہے اس کا ایک پاگل بیٹا اکرم ہے جس کو ہروقت سنگل لگے رہتے ہیں جس کی چابی اماںاپنے پاس رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اکرم پاگل کو سنگل نہ لگاسکی تو وہ اپنے ہمسائے کے گھرروٹی مانگنے پہنچ گیا جس پر عمر ولد محبت قریشی نے اپنے ساتھیوںکیساتھ مل کر بھرے چوک میں پاگل پر ڈنڈے برسائے ماں کی ممتا برداشت نہ کرسکی تو اپنے بچے کو بچانے کیلئے گئی تو ظالموںنے اس کا بازوتوڑ دیا۔

علاقے کے لوگوںنے آکر جان بچائی جب تھانہ صدر گئی تو فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی تو محمدارشاد تھانیدارنے غریب اماں کیساتھ قومی رضاکار بھیج دیا ہسپتال سے مرہم پٹی کروائی اورکہاکہ گھرچلی جائو جاکر صلح کرلو تمہارے ساتھ کوئی تھانے نہیں آئے گا ۔ بوڑی اماں کاکہناہے کہ تھانیدار نے مخالفین سے رشوت لی ہے اورآج تک کوئی کارروائی نہ ہوسکی ہے میر ابیٹا قریب المرگ ہے مگر کسی نے آکر پوچھانہیں ۔ملزمان آزاد ہیں اگر مجھے انصاف نہ ملا تو اپنے بیٹے اوراپنے اوپر تیل چھڑک کر آگ گالوںگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں