قائمقام اسسٹنٹ کمشنر قصور عائشہ غضنفر کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل گورنمنٹ عزیز بی بی ہسپتال روشن بھیلہ کا اجلاس

ہسپتال میں ایکسرے اور ڈینٹل یونٹ کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے ‘اسسٹنٹ کمشنر عائشہ غضنفر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)قائمقام اسسٹنٹ کمشنر قصور عائشہ غضنفر کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل گورنمنٹ عزیز بی بی ہسپتال روشن بھیلہ کا اجلاس گزشتہ روز ہسپتال میں منعقد ہوا۔ جس میں ایم ایس ڈاکٹر سلیم الرحمن ،سب انجینئر بلڈنگ محمد رمضان ،ممبران ہیلتھ کونسل چیئر مین یونین کونسل روشن بھیلہ موسیٰ خاں ‘مبارک خاں ، سینئر ہیڈ ماسٹر ہائر سکینڈر ی سکول روشن بھیلہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال میں ایکسرے اور ڈینٹل یونٹ کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیکر رواں ماہ کے اختتام تک انہیں چلایا جائے تا کہ عوام الناس اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ اسی طرح محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہسپتال میں بنائی جانیوالی رہائش گاہوں کو ایک ہفتے میں مکمل کر کے انہیں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کریں تا کہ وہ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو الارٹ کی جا سکیں ۔

(جاری ہے)

لیبارٹری کی نئے کمرے میں منتقلی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اس پر آنیوالے اخراجات کا تخمینہ لگا کر آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال میں وائٹ واش کروایا جائے جس کیلئے محکمہ بلڈنگ سے ٹیکنیکل مشاورت کی جائے ۔ اجلاس میں میڈیسن سٹور کیلئے ریکس بنانے کی بھی منظوری دی گئی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں