ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی ‘ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی ‘سیکورٹی ‘پارکنگ ‘ایمرجنسی کی نئی بلڈنگ میں منتقلی ‘ہیپاٹائٹس کلینکس کے مسائل ‘ہارٹیکلچر ‘ایم ایل سی سمیت دیگر معاملات کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘قائمقام اسسٹنٹ کمشنر قصور عائشہ غضنفر ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی ‘ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی ‘سیکورٹی ‘پارکنگ ‘ایمرجنسی کی نئی بلڈنگ میں منتقلی ‘ہیپاٹائٹس کلینکس کے مسائل ‘ہارٹیکلچر ‘ایم ایل سی سمیت دیگر معاملات کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے مختلف وارڈز اور واش رومز میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔

انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ نئی ایمرجنسی کا جائزہ لیکر فوری طور پر عارضی ایمرجنسی کی منتقلی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ایمرجنسی کیلئے علیحدہ گیٹ کھلوانے کی بھی ہدایت کی ۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو مزید ہدایت کی کہ ہسپتال میں آئی سی یو کو فوری طور پر فنکشنل بنائیں ۔ہسپتال میں قائم ہیپاٹائٹس کلینک کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ اس کلینکس کے منتظمین کیساتھ خود میٹنگ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زیادہ سے زیادہ مریض حکومت کی طرف سے دی جانیوالی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

انہوں نے ہیپا ٹائٹس کلینک کے سامنے مریضوں اور انکے لواحقین کے بیٹھنے کیلئے شیڈ بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں