نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی،ذوالفقاراحمد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:06

قصور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)کسی مظلوم سے ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جو پولیس افسر طمع نفسانی کی خاطر غیر قانونی کام کرے گا محکمہ میں اس کی جگہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمد نے اپنے آفس میں مقدمات کی تفتیش کے سلسلہ میں طلب کیے گئے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرکے چالان عدالت میں جمع کروائے جائیں، ایسے مقدمات جن میں ملزمان مفرور ہیں اورعرصہ دراز سے زیر تفتیش چلے آرہے ہیں ان مقدمات میں ملوث ملزمان کوجلد از جلد گرفتار کر یںاور ہر زیر تفتیش مقدمہ میں متعلقہ تفتیشی افسر اور ایس ایچ او جوابدہ ہو گا اورکو تاہی کی صورت میں سخت محکمانہ سزا دی جا ئے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں