کسی مظلوم سے ناانصافی یا زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، ذوالفقار احمد

جس پولیس افسر نے طمع نفسانی کی خاطر ایسا کوئی کام کیا تووہ بالکل نوکر ی سے برخاست ہوگا ،نااہل ،کرپٹ پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ، ڈی پی او قصور

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:14

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) کسی مظلوم سے ناانصافی یا زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جس پولیس افسر نے طمع نفسانی کی خاطر ایسا کوئی کام کیا تووہ بالکل نوکر ی سے برخاست ہوگا نااہل اور کرپٹ پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمد نے گزشتہ روز اپنے آفس میں مقدمات کی تفتیش کے سلسلہ میں طلب کیے گئے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا،ڈی پی اوقصور نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات زیر تفتیش کو جلد از جلد یکسو کرکے چالان عدالت میں جمع کروائیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے مقدمات جن میں ملزمان مفرور ہیں اورعرصہ دراز سے زیر تفتیش چلے آرہے ہیں ان مقدمات میں ملوث ملزمان کوجلد از جلد گرفتار کر یںاور ہر زیر تفتیش مقدمہ میں متعلقہ تفتیشی افسر اور ایس ایچ اومجھے جوابدہ ہو گا کہ اس نے ابھی تک اس میں کیا کو شش کی ہے۔اسی طرح ہر تفتیشی افسر اپنے اپنے ما ل مقدمات اور پینڈنگ روڈز بھی جلد جمع کروائیں ۔کو تاہی کی صورت میں سخت محکمانہ سزا دی جا ئے گی۔ڈی پی اوقصور نے اپنے آفس میں سائلین کی شکایات بھی سنیں اور شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں