حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع میسر آئے گا ‘تحصیل اور ضلعی سطح پر ٹیموں کے انتخاب میں صرف اور صرف کارکردگی کو دیکھا جائیگا ‘غیر جانبداری سے اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے منتخب کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کی جائیگی اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جائیگا‘شہبازشریف سپورٹس کمپلکس قصور میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کرکٹ کے انڈر 13اور 16کھلاڑیوں کے دو روزہ کیمپ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیئر مین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع میسر آئے گا ‘تحصیل اور ضلعی سطح پر ٹیموں کے انتخاب میں صرف اور صرف کارکردگی کو دیکھا جائیگا ‘غیر جانبداری سے اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے منتخب کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کی جائیگی اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہبازشریف سپورٹس کمپلکس قصور میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کرکٹ کے انڈر 13اور انڈر 16کھلاڑیوں کے دو روزہ کیمپ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن رانا شہزاد اقبال خاں ‘سرپرست اعلیٰ رانا سعید اختر ‘جوائنٹ سیکرٹری محمد ندیم بٹ ‘جنرل سیکرٹری ریڈ کریسنٹ جمیل احمد خاں کرکٹ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

دو روزہ کیمپ میں 200سے زائد کھلاڑیوں کے ٹرالز لئے گئے۔اس موقع پر صدر کرکٹ ایسوسی ایشن رانا شہزاد اقبال نے بتایا کہ اس کیمپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے انڈر13اور انڈر 16کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا جنہیں بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے منعقدہ ٹورنامنٹس میں ضلع قصور کی نمائندگی دی جائیگی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاںنے کہا کہ حکومت پنجاب کھلاڑیوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔

حکومتی ہدایات پر منعقد کیا جانیوالا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر منتخب شدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جائیگااس سلسلے میں ضلعی حکومت ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل انسانی صحت کی بہتر نشو و نما اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کا بہتر ین ذریعہ ہیں ۔صوبائی حکومت نے موجودہ وقت میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے میرٹ کی پالیسی اپنانے کا آغاز کیا ہے جس پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں