الہ آبادقصور ،دو متحارب گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں2افراد جاں بحق،لڑکی سمیت 3افراد شدید زخمی

منگل 17 اکتوبر 2017 19:39

الہ آبادقصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) دو متحارب گروپوں کے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ ،دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک لڑکی سمیت تین افراد شدید زخمی،وجہ عناد رقم کا لین دین بتایا جاتا ہے جسکے مقدمات تھانہ میں پہلے بھی درج تھے ،تھانہ الہ آباد پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح سوڈیوال رائے سنگھ میںرمضان بھٹی اورعزیز بلوچ برادری کے دو گروپوں کے درمیان رقم کے تنازع پر شدید فائرنگ ہوئی جس سے بلوچ برادری کے دو افراد جن میں 6بچوں کا باپ اسحاق اورظہور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مہوش نامی خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ریفر کر دیا گیا،تنازعہ کی وجہ بعزیز بلوچ نے رمضان بھٹی وغیرہ سے پیسے لینے تھے جس سے وہ انکاری ہوئے اور جھگڑا مزید طول پکڑ گیا، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں