جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن

منگل 17 اکتوبر 2017 11:01

قصور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات پرپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران 7خطرناک مجرموں اور اشتہاریوں سمیت24جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث7خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ8ملزمان کے قبضہ سی4پسٹل،ایک ریوالور،ایک رائفل 222بور،ایک کلوگرام چرس ،120 لیٹر شراب برآمدکر لی گئی،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر4،سکیورٹی آرڈیننس کی2 مقدمات درج کر کے ملزمان کو حراست میںلیاگیا ۔

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم برآمد کرلی ہے ،پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں