حلقہ میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، رانامحمداسحاق خاں

منگل 17 اکتوبر 2017 11:01

قصور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) حلقہ این ای141قصورکے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے کہا ہے کہ حلقہ میں 30 سے زائد سکولوں کی تعمیراور5ہزار کلومیٹر سڑکوں اور دیگر اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یاگیاہے ، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جارہے ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے بیحدممنون ہیں جنہوں نے ہمارے حلقوں میں اربوں روپے ترقیاتی کاموں کے لئے فراہم کرکے عوام سے محبت کا اظہار کیاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونیاں تاحبیب آبادکی کارپٹڈ سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نظام پورہ ہائی سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کی بھی یقین دہانی کرائی اورنئی نہر کے سلسلہ میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)عوام کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے‘حلقہ انتخاب میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ‘سوئی گیس کے علاوہ نکاسی آب اور میٹھا پانی کی فراہمی اور گلیوں ‘بازاروں میں ٹف ٹائل لگانے پرکروڑوں روپے خرچ کردیئے گئے ہیں اور مزید تعمیراتی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں محمدنسیم ایڈووکیٹ ومسلم لیگی پارٹی ورکرزبھی کثیرتعدادمیں موجودتھے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں