قصور،مقامی پراپرٹی ڈیلر نے جعلی فرد تیار کرکے شہری سے 30لاکھ روپے ہتھیا لئے

متاثرہ شہری کی وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصورسے بااثر ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پیر 16 اکتوبر 2017 18:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) مقامی پراپرٹی ڈیلر نے جعلی فرد تیار کرکے شہری سے 30لاکھ روپے ہتھیا لئے، فراڈ میں پراپرٹی ڈیلر اور بااثر ملزمان شامل ہیں جن کیخلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے رقم واپس دلائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی عاطف خاں نے ڈی پی او قصور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مقامی پراپرٹی ڈیلر نے مجھے گرین کوٹ میں 13کنال 10مرلے کی جعلی فرد تیار کرکے دھوکہ دہی فراڈ اور جعل سازی سے میرے ساتھ 60لاکھ 75ہزار میں معاہدہ کر کے 30لاکھ 37ہزار 5سو روپے ہتھیا لئے، جبکہ15کنال 7مرلے سٹے لگی زمین بھی مجھے 91لاکھ 25ہزار روپے میں معاہدہ طے پا گیا، میرے پوچھنے پر ملزمان نے اقرار کیا کہ ہم ایسے بہت سے فراڈ کر چکے ہیں ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، عاطف خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان با اثر ہیں جس کی وجہ سے ڈی پی او قصور کو دی گئی درخواست کو 14روز گزرچکے ہیں لیکن تا حال مقدمہ درج نہیں ہو سکا، میں وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی و ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتا ہوں کے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں