قصور،ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام بارے جائزہ اجلاس

پیر 16 اکتوبر 2017 15:21

قصور،ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام بارے جائزہ اجلاس
قصور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا،جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس کو ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی بارے مکمل بریفنگ دی گئی،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو حکم دیا کہ وہ ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں اور اپنے محکموں میں جاری ڈینگی سرگرمیوں کی باقاعدگی سے رپورٹس محکمہ صحت کے ڈینگی سیل کو فراہم کریں تا کہ ضلع قصور کا مکمل ڈیٹا پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جا سکے ،انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پروگرام ترتیب دینے اور ڈینگی ٹیموں کیلئے مزید 26نئے انڈرائیڈ فونز خریدنے کی ہدایت کی ،انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مختلف محکموں کیساتھ ملکر ضلع بھر میں ڈینگی کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی پروگرام کا آغاز کریں،اسی طرح نئے بھرتی ہونیوالے اینٹا مالوجسٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مخصوص علاقوں میں ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کریں ،انہوں نے محکمہ فاریسٹ کو ہدایت کی کہ وہ چھانگا مانگا جنگل کی دوبارہ سویپنگ کریں تا کہ وہاں مچھر کو پرورش پانے کا موقع نہ مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں